خانکی، قادرآباد کے مقامات پر 10 لاکھ کا ریلا،شاہدرہ میں 80 ہزار کیوسک پانی گزر رہا ہے

55 / 100 SEO Score

فوٹو : سوشل میڈیا 

اسلام آباد : چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت غیر معمولی مون سون سے گزر رہا ہے، جس کے باعث ستلج، راوی اور چناب میں شدید سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

میڈیا بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ خانکی اور قادرآباد کے مقامات پر 10 لاکھ کیوسک کا ریلا جبکہ شاہدرہ میں 80 ہزار کیوسک پانی گزر رہا ہے، جو جمع ہو کر پنجند کے مقام پر پانچ سے سات لاکھ کیوسک کے ریلے کی صورت اختیار کر سکتا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق اب تک 804 افراد جاں بحق اور 1000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ دو لاکھ سے زائد متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ کرتار پور سے تمام شہریوں کو باحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

شدید بارشوں اور ریلوں کے باعث مختلف علاقوں میں پل گرنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ہدایت پر پاک فوج، رینجرز اور پی ڈی ایم اے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، جہاں راشن اور ادویات کے کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پانی اترنے کے بعد نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے گا تاہم فی الحال متاثرہ افراد کی بحالی اولین ترجیح ہے۔

خانکی، قادرآباد کے مقامات پر 10 لاکھ کا ریلا،شاہدرہ میں 80 ہزار کیوسک پانی گزر رہا ہے

Comments are closed.