کپتان سلمان آغا کی مارکیٹنگ کرنے والوں کومایوسی ، پی سی بی کی وضاحت آگئی
فوٹو : سوشل میڈیا
لاہور (اسپورٹس ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی کے کپتان سلمان آغا کی مارکیٹنگ کرنے والوں کومایوسی ، پی سی بی کی وضاحت آگئی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے کپتان کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ ون ڈے فارمیٹ میں محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا کو اور ٹیسٹ کرکٹ میں شان مسعود کی جگہ سعود شکیل کو قیادت سونپنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
تاہم پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ نہ تو سلیکشن کمیٹی کے کسی اجلاس میں ایسا کوئی معاملہ زیر غور آیا ہے اور نہ ہی کسی کھلاڑی کے سینٹرل کنٹریکٹ کی کیٹیگری میں تبدیلی کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے تمام خبروں کو بے بنیاد اور قیاس آرائیوں پر مبنی قرار دیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ دبئی روانگی سے قبل پی سی بی تھنک ٹینک میں ابتدائی مشاورت ہوئی، جس کے بعد سلمان علی آغا کو طویل المدتی بنیادوں پر کپتان بنانے اور سعود شکیل کو بھی قیادت کے لیے تیار کرنے پر غور کیا گیا تھا۔
رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹیسٹ کپتان شان مسعود کو کنٹریکٹ کی ’ڈی کیٹیگری‘ میں تنزلی دی گئی ہے، جو ان کی کپتانی خطرے میں ہونے کی علامت ہے۔ تاہم پی سی بی نے واضح کر دیا ہے کہ تاحال ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
کپتان سلمان آغا کی مارکیٹنگ کرنے والوں کومایوسی ، پی سی بی کی وضاحت آگئی ہے، ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بننے کے بعد سلمان علی آغا بیٹنگ میں بری طرح ناکام رہے ہیں اور ان کا سٹرائیک ریٹ بھی بہت کم رہا ،مکمل دباومیں نظر آئے ہیں۔
Comments are closed.