آئینی بنچوں کے ججز کے انتخاب کا طریقہ کار طے نہ ہو سکا، معاملہ جوڈیشل کمیشن کو بھجوا دیا گیا
فوٹو : فائل
اسلام آباد: آئینی بنچوں کے ججز کے انتخاب کا طریقہ کار طے نہ ہو سکا اور یہ معاملہ ایک بار پھر جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کو بھجوا دیا گیا ہے۔
جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، حکومتی رکن سینیٹر فاروق ایچ نائیک، پاکستان بار کونسل کے نمائندہ احسن بھون اور اپوزیشن کے سینیٹر علی ظفر نے شرکت کی۔
اجلاس میں جوڈیشل کمیشن سیکریٹریٹ کے ملازمین کے سروس رولز کی منظوری دے دی گئی جبکہ ہائی کورٹ ججز کی کارکردگی جانچنے کے قواعد بنانے سے متعلق ایجنڈا موخر کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی نے 26ویں آئینی ترمیم کے تحت تشکیل دیے جانے والے آئینی بنچوں کے لیے ججوں کے انتخاب کا معیار وضع کرنے کی تجویز کی مخالفت کی اور قرار دیا کہ یہ اختیار صرف جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے پاس ہے۔
پانچ رکنی کمیٹی نے تین اہم ایجنڈا آئٹمز پر غور کیا جن میں آئینی بنچوں کے ججوں کے انتخاب کے معیار، ہائی کورٹ ججز کی کارکردگی کا جائزہ اور جوڈیشل کمیشن سیکریٹریٹ کے سروس اسٹرکچر کے قواعد شامل تھے۔
آئینی بنچوں کے ججز کے انتخاب کا طریقہ کار طے نہ ہو سکا، معاملہ جوڈیشل کمیشن کو بھجوا دیا گیا
Comments are closed.