حکمران اتحاد (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کا ضمنی انتخابات میں مشترکہ امیدوار لانے کا اعلان
فوٹو : سوشل میڈیا
اسلام آباد :اسلام آباد: حکمران اتحاد پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ضمنی انتخابات میں ایک دوسرے کے خلاف امیدوار کھڑا نہیں کریں گے بلکہ مشترکہ طور پر حصہ لیں گے۔
مشترکہ پریس کانفرنس میں پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما و وفاقی وزیر حنیف عباسی نے کہا کہ عام انتخابات کے نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے فارمولہ طے کیا گیا ہے۔
راجا پرویز اشرف کے مطابق جس حلقے میں پیپلزپارٹی کا امیدوار دوسرے نمبر پر آیا تھا، وہاں (ن) لیگ حمایت کرے گی جبکہ جس حلقے میں (ن) لیگ کا امیدوار دوسرے نمبر پر رہا، وہاں پیپلزپارٹی سپورٹ کرے گی۔
حنیف عباسی نے کہا کہ دونوں جماعتیں پہلے ہی سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں اتحادی ہیں اور اب ضمنی انتخابات میں بھی مشترکہ حکمتِ عملی اپنائیں گی تاکہ زیادہ سے زیادہ کامیابی حاصل کی جا سکے۔
حکمران اتحاد (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کا ضمنی انتخابات میں مشترکہ امیدوار لانے کا اعلان
Comments are closed.