سری لنکا کے سابق صدر رانیل وکرما سنگھے ریاستی فنڈز کے غلط استعمال پر گرفتار

سری لنکا کے سابق صدر رانیل وکرما سنگھے ریاستی فنڈز کے غلط استعمال پر گرفتار
52 / 100 SEO Score

فوٹو : فائل

کولمبو (رائٹرز)  سری لنکا کے سابق صدر اور چھ بار وزیر اعظم رہنے والے رانیل وکرما سنگھے کو ریاستی فنڈز کے غلط استعمال کے الزام میں محکمہ سی آئی ڈی نے گرفتار کر لیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 76 سالہ وکرما سنگھے جمعے کے روز اُس وقت حراست میں لیے گئے جب وہ کولمبو میں سی آئی ڈی کے دفتر لندن کے دورے سے متعلق بیان ریکارڈ کروانے پہنچے۔

یہ دورہ انہوں نے اپنی اہلیہ کی گریجویشن تقریب میں شرکت کے لیے کیا تھا۔

ابتدائی طور پر پولیس کے ترجمان کی جانب سے گرفتاری کی تصدیق نہیں کی گئی جبکہ وکرما سنگھے کے دفتر نے بھی کوئی وضاحتی بیان جاری نہیں کیا۔

وکرما سنگھے کو 2022 میں ملک کے شدید معاشی بحران کے دوران صدر منتخب کیا گیا تھا، جب عوامی احتجاج کے باعث اس وقت کے صدر گوٹابایا راجا پکشے کو ملک چھوڑنا پڑا اور بعد میں استعفیٰ دینا پڑا۔

ایک نمایاں سیاسی خاندان میں پیدا ہونے والے وکرما سنگھے کو 1978 میں اُس وقت کے صدر اور ان کے چچا جونیئس جے وردھنے نے 29 سال کی عمر میں ملک کا سب سے کم عمر کابینہ وزیر مقرر کیا تھا۔

سنہ 1994 میں پارٹی کے کئی سینئر رہنماؤں کے قتل کے بعد انہوں نے یونائیٹڈ نیشنل پارٹی (UNP) کی قیادت سنبھالی۔

سری لنکا کے سابق صدر رانیل وکرما سنگھے ریاستی فنڈز کے غلط استعمال پر گرفتار

Comments are closed.