علیمہ خان کا دوسرا بیٹا بھی گرفتار،شاہ ریزکا آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ

علیمہ خان کا دوسرا بیٹا بھی گرفتار،شاہ ریزکا آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ
55 / 100 SEO Score

فوٹو : فائل

لاہور: علیمہ خان کا دوسرا بیٹا بھی گرفتار،شاہ ریزکا آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ دے کرعدالت نے اسےپولیس کے حوالے کر دیا۔

لاہور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ کو بھی حراست میں لے لیا۔

وکیل رانا مدثر ایڈوکیٹ کے مطابق شیر شاہ اپنے بھائی شاہ ریز خان کی پیشی کے موقع پر عدالت آئے تھے اور بعد ازاں گھر واپسی پر گرفتار کر لیے گئے۔

شاہ ریز خان کی عدالت میں پیشی

گزشتہ روز لاہور پولیس نے علیمہ خان کے بڑے بیٹے اور عمران خان کے بھانجے شاہ ریز خان کو نو مئی 2023 کے جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار کرکے انسداد دہشت گردی کی عدالت (ATC) میں پیش کیا۔

پولیس کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ شاہ ریز خان 23 ستمبر 2023 سے کیس میں نامزد ہیں اور ضمنی بیانات کی روشنی میں ان کا نام مقدمے میں شامل کیا گیا تھا۔ تفتیشی افسر نے ملزم کا 30 روزہ جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی۔

تاہم، عدالت میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم نے مؤقف اختیار کیا کہ شاہ ریز کبھی اس کیس میں شامل نہیں تھے اور صرف سیاسی دباؤ ڈالنے کے لیے انہیں نامزد کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر شاہ ریز واقعی ملزم تھے تو گرفتاری میں 27 ماہ تاخیر کیوں ہوئی؟

عدالت کا فیصلہ

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے دلائل سننے کے بعد پولیس کی درخواست مسترد کرتے ہوئے شاہ ریز خان کو آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

علیمہ خان کا ردعمل

بیٹے کی گرفتاری پر علیمہ خان نے الزام لگایا تھا کہ چار مسلح نقاب پوش ان کے گھر میں داخل ہوئے اور کچن کے راستے اوپر جاکر ان کے بیٹے کو اہلخانہ کی موجودگی میں حراست میں لے گئے۔ ان کے مطابق مسلح افراد نے ڈرائیور کو بھی ہراساں کیا۔

واضح رہے یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب گزشتہ روز ہی سپریم کورٹ نے عمران خان کی آٹھ مقدمات میں ضمانتیں منظور کی تھیں۔

پولیس کا مؤقف ہے کہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی اور قانون سب کے لیے یکساں ہے۔

Comments are closed.