گوپس میں گلیشیئر پھٹنے سے تباہی، 80 فیصد مکانات متاثر، 5 کلومیٹر لمبی جھیل بن گئی

غذر، گلگت بلتستان، گلیشیئر پھٹنا، سیلاب، دریائے غذر، جھیل، تباہی، مکانات متاثر، ریسکیو، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان
53 / 100 SEO Score

فوٹو : سوشل میڈیا

گوپس :ضلع غذر گلگت بلتستان کے ہیڈ کوارٹر گوپس میں گلیشیئر پھٹنے سے تباہی، 80 فیصد مکانات متاثر، 5 کلومیٹر لمبی جھیل بن گئی۔

گلگت بلتستان کے ضلع غذر کی تحصیل گوپس کے گاؤں روشن تالی داس میں رات گئے گلیشیئر پھٹنے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی مچ گئی۔

سیلابی ریلے نے 80 فیصد مکانات کو نقصان پہنچایا جبکہ کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوگئیں۔ پتھر اور مٹی کا ریلا دریائے غذر کا بہاؤ روکنے کا باعث بنا جس سے 5 کلومیٹر لمبی جھیل وجود میں آگئی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق جھیل کسی بھی وقت ٹوٹ سکتی ہے جس سے قریبی دیہات مزید زیر آب آنے کے خدشے میں ہیں۔ نشیبی علاقوں کو خالی کرایا جارہا ہے جبکہ 50 سے زائد پھنسے افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خود صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ مزید نقصان نہ ہو۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر غذر کے مطابق رات 3 بجے لینڈ سلائیڈنگ سے دریائے غذر کا بہاؤ رک گیا جس کے بعد پانی جمع ہونے سے مزید دیہات کٹاؤ اور ممکنہ سیلاب کے خطرے میں آگئے۔ تاہم بروقت اطلاع ملنے کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

 ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کا بتانا ہے کہ غذر میں گوپس کا علاقے تلی داس کے مقام پر گلیشیئر پھٹ گیا ہے، گلیشیئرپھٹنے سے سیلابی صورتحال اور تباہی ہوئی۔

فیض اللہ فراق کا کہنا ہے سیلاب سے متعدد دیہات زیر آب آگئے،شدید مالی نقصان ہوا تاہم جانی نقصان نہیں ہوا، دریا کا بہاؤ رکنے کے باعث مزید نقصانات کا خدشہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گلیشیئر پھٹنے سے پانی ایک جھیل کی صورت اختیار کرگیا ہے، متصل دیہات زیرآب آنے کاخدشہ ہے، 50 سے زائد افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔

Comments are closed.