عمران اشرف کا بین الاقوامی آغاز: پنجابی فلم "اِنا نوں رہنا سہنا نہیں آوندا” کا ٹریلر جاری

عمران اشرف کا بین الاقوامی آغاز: پنجابی فلم "اِنا نوں رہنا سہنا نہیں آوندا" کا ٹریلر جاری
10 / 100 SEO Score

فوٹو : فائل

لاہور : پاکستان کے مقبول اداکار اور ٹی وی میزبان عمران اشرف نے بین الاقوامی سطح پر اپنا کیریئر شروع کرتے ہوئے کینیڈین-بھارتی پنجابی فلم “اِنا نوں رہنا سہنا نہیں آوندا” میں مرکزی کردار حاصل کر لیا ہے۔

فلم کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے جبکہ فلم کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں 22 اگست کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

عمران اشرف اس سے قبل متعدد پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، تاہم یہ ان کی پہلی غیر ملکی پروڈکشن ہے۔

فلم کی ہدایات روپن بال نے دی ہیں اور اس میں بھارتی پنجابی گلوکار و اداکار جسی گل بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

دیگر کاسٹ میں رنجیت باوا، مینڈی ٹکھڑ، سپنا پبی، نمرل رشی، ناصر چنیوٹی اور نوپریت بانگا شامل ہیں۔

ٹریلر سے مکمل کہانی کا اندازہ نہیں ہوتا لیکن عندیہ ملتا ہے کہ فلم کی کہانی نوجوان طلبہ کی زندگی کے گرد گھومتی ہے۔

یہ ایک رومانٹک کامیڈی ہے جسے شائقین کی جانب سے ابتدائی طور پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

فلم کی ٹیم زیادہ تر کینیڈین نژاد بھارتی اداکاروں پر مشتمل ہے، اسی لیے اب تک اس میں پاکستانی اداکاروں کی شمولیت پر کسی قسم کی تنقید سامنے نہیں آئی۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ فلم بھارت کے بجائے دیگر ممالک میں ریلیز کی جائے گی۔

عمران اشرف کا بین الاقوامی آغاز: پنجابی فلم "اِنا نوں رہنا سہنا نہیں آوندا” کا ٹریلر جاری

Comments are closed.