ایشیا کپ 2025 میں بھارت کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان: سُریہ کمار یادیو کپتان

ایشیا کپ 2025 میں بھارت کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان: سُریہ کمار یادیو کپتان
53 / 100 SEO Score

فوٹو : فائل

نئی دہلی : بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ تجربہ اور نوجوان ٹیلنٹ کے امتزاج سے تیار کی گئی ٹیم میں کئی اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

سُریہ کمار یادیو کو کپتان اور شبمان گل کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ شبمان گل کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی پر شائقین کرکٹ نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ٹیم میں شامل ابھیشیک شرما کو اوپننگ اور اسپن آل راؤنڈر دونوں رولز کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

دوسری جانب نوجوان بیٹسمین یشسوی جیسوال اور تجربہ کار شریاس ایئر کو اسکواڈ میں جگہ نہیں دی گئی، جس پر کرکٹ حلقوں میں حیرت اور تنقید سامنے آئی ہے۔

اسکواڈ میں جسپریت بمراہ کی بھی واپسی ہوئی ہے جن کی فٹنس پر سوالات اٹھائے جا رہے تھے لیکن سلیکٹرز نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا۔ بیٹنگ اور آل راؤنڈرز کے شعبے میں ہاردک پانڈیا، شیوم دوبے، تلک ورما اور رنکو سنگھ شامل ہیں۔

جبکہ وکٹ کیپنگ کی ذمہ داریاں سنجو سامسن اور جیتیش شرما کو دی گئی ہیں۔

بھارت کا مکمل اسکواڈ:

  • سوریا کمار یادیو (کپتان)

  • شبمان گل (نائب کپتان)

  • ابھیشیک شرما

  • تلک ورما

  • ہاردک پانڈیا

  • شیوم دوبے

  • اکشر پٹیل

  • جیتیش شرما (وکٹ کیپر)

  • جسپریت بمراہ

  • ارشدیپ سنگھ

  • ورون چکرورتی

  • کلدیپ یادیو

  • سنجو سامسن (وکٹ کیپر)

  • ہرشیت رانا

  • رنکو سنگھ

پس منظر:

ایشیا کپ 2025 متحدہ عرب امارات میں 9 سے 28 ستمبر تک کھیلا جائے گا، جس کے میچز دبئی اور ابوظہبی میں شیڈول ہیں۔ بھارت اپنی مہم کا آغاز 10 ستمبر کو کرے گا جبکہ پاکستان اور بھارت کا روایتی مقابلہ 14 ستمبر کو دبئی میں ہوگا، جس کا شائقین کرکٹ بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

ایشیا کپ 2025 میں بھارت کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان: سُریہ کمار یادیو کپتان

Comments are closed.