ایشیا کپ،سہ فریقی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان، بدترین کارکردگی کے باوجود محمد حارث وکٹ کیپر برقرار

52 / 100 SEO Score

فوٹو : پی سی بی 

لاہور : ایشیا کپ،سہ فریقی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان، بدترین کارکردگی کے باوجود محمد حارث وکٹ کیپر برقرار رکھے گئے ہیں، حالیہ سیریز میں وہ بیٹنگ میں مکمل ناکام رہے جبکہ حسب توقع بابراعظم اور محمد رضوان ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا حصہ نہیں بن سکے. 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے متحدہ عرب امارات میں ہونے والی تین ملکی سیریز اور ایشیا کپ 2025 کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ ہیڈ کوچ اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر مائیک ہیسن نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سلمان علی آغا کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔

17 رکنی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی:

فخر زمان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، صائم ایوب، خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث، ابرار احمد، فہیم اشرف، حسن علی، حسن نواز، صاحبزادہ فرحان، سلمان مرزا اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

سلیکٹر عاقب جاوید کا موقف 

سلیکٹر عاقب جاوید نے کہا کہ ٹیم میں وہی کھلاڑی شامل ہوگا جو پرفارم کرے گا۔ بابر اعظم اور محمد رضوان کے لیے دروازے بند نہیں، جو کارکردگی دکھائے گا وہ ٹیم میں جگہ بنا سکتا ہے۔

ان کے مطابق فخر زمان مستقل طور پر پرفارم کر رہے ہیں، جبکہ صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان کی فارم میں بھی بہتری آئی ہے۔

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا بیان:

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ 9 ٹی ٹوئنٹی میچز میں سے 6 میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ آخری بال پر ہارا۔ ٹیم کا فوکس فتوحات کے تسلسل پر ہے

شیڈول:

پاکستان، افغانستان، یو اے ای ٹرائی سیریز، 29 اگست تا 7 ستمبر، شارجہ میں جبکہ ایشیا کپ 2025، 9 تا 28 ستمبر، ابو ظبی اور دبئی میں کھیلا جائے گا. 

Comments are closed.