ہانیہ عامر دنیا کی 10 خوبصورت ترین اداکاراؤں کی فہرست میں شامل، چھٹا نمبر حاصل

ہانیہ عامر دنیا کی 10 خوبصورت ترین اداکاراؤں کی فہرست میں شامل، چھٹا نمبر حاصل
57 / 100 SEO Score

فوٹو: فائل

پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ سال 2025-2026 کے لیے جاری ہونے والی دنیا کی 10 خوبصورت ترین اداکاراؤں کی فہرست میں ہانیہ عامر کو چھٹا نمبر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہانیہ عامر نے اپنی دلکش شخصیت اور خوبصورتی سے نہ صرف دنیا بھر میں مداح بنائے بلکہ ہالی ووڈ اسٹارز ایما واٹسن اور امبر ہرڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

یہ فہرست فلموں، ڈراموں اور ویب سیریز کو ریٹنگ دینے والی عالمی شہرت یافتہ ویب سائٹ انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس (IMDb) کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔

فہرست میں پہلے نمبر پر آسٹریلوی اداکارہ مارگوٹ روبی، دوسرے پر امریکی اسٹار شیلنی وڈلے، تیسرے پر چینی اداکارہ دلرابا دلمورت، چوتھے پر کورین اسٹار نینسی مکڈونی اور پانچویں پر بھارتی اداکارہ کرتی سینن شامل ہیں۔

ہانیہ عامر کے بعد ساتویں نمبر پر ہالی ووڈ اداکارہ آنا دی آرمس، آٹھویں پر ایما واٹسن، نویں پر امبر ہرڈ اور دسویں پر ترک اداکارہ و ماڈل ہاندے آرچل شامل ہیں۔

ہانیہ عامر دنیا کی 10 خوبصورت ترین اداکاراؤں کی فہرست میں شامل، چھٹا نمبر حاصل

Comments are closed.