یوکرین میں جنگ بندی کی امید، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روسی صدر پیوٹن سے ملنے الاسکا روانہ

یوکرین میں جنگ بندی کی امید، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روسی صدر پیوٹن سے ملنے الاسکا روانہ
54 / 100 SEO Score

فوٹو : سوشل میڈیا

واشنگٹن : یوکرین میں جنگ بندی کی امید، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روسی صدر پیوٹن سے ملنے الاسکا روانہ ہوگئے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے روانگی سے قبل طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کے جنگ خاتمہ ہونا چاہیے، یوکرین کو خود اپنے علاقوں کا فیصلہ کرنا ہوگا، روس سے مذاکرات ناکام ہوئےتو سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امید ہے پیوٹن سے ملاقات میں کچھ نہ کچھ پیش رفت تو ہوگی، پیوٹن سمجھتے ہیں حملے فائدہ مند ہیں، لیکن درحقیقت انہیں نقصان پہنچارہے ہیں،پیوٹن نے  جنگ جاری رکھی تو انہیں معاشی طور پر سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان الاسکا کے شہر اینکریج میں واقع جوائنٹ بیس ایلمینڈورف رچرڈسن پر ہونے والی سمٹ روس،یوکرین تنازع کے حل کے لیے ایک اہم ملاقات ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن  کی یہ ملاقات ٹرمپ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد ان کی پوٹن سے پہلی براہِ راست ملاقات ہے، جس کا بنیادی مقصد یوکرین میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کو آگے بڑھانا ہے۔

Comments are closed.