خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اورآزاد کشمیرمیں کلاؤڈ برسٹ،سیلاب،200افراد جاں بحق،سیکڑوں گھر ملیامیٹ
فوٹو: سوشل میڈیا
مانسہرہ، بونیر، گلگت، مظفرآباد: خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اورآزاد کشمیرمیں کلاؤڈ برسٹ،سیلاب،200افراد جاں بحق،سیکڑوں گھر ملیامیٹ ہوگئے۔
شدید مون سون بارشوں کے نتیجے میں آنے والے کلاؤڈ برسٹ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے۔
حکام کے مطابق ہلاکتوں کی تعدا20 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ درجنوں افراد لاپتہ اور متعدد زخمی ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں سینکڑوں گھر تباہ اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
سب سے زیادہ نقصان خیبر پختونخوا میں
صرف بونیر میں120 سے زیادہ افراد جاں بحق جبکہ کئی لاپتا ہو گئے،کلاوڈ برسٹ کے بعد سیلاب کئی گاؤں بہا لے گیا،مکینوں کے آشیانے گرگئے، سیلابی ریلوں میں جانور اور گاڑیاں بھی بہہ گئیں جبکہ بونیر میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی۔
پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ جانی نقصان ،ضلع بونیر میں ہواپ۔۔
بونیر کے 12 دیہات شدید متاثر ہیں، سیلابی پانی میں پل اور سڑکیں بہہ گئیں اور زمینی رابطے منقطع ہو گئے۔
باوجُر کی تحصیل سالارزئی کے جبرائی علاقے میں سیلابی ریلے سے متعدد گھر بہہ گئے، 21 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، 7 افراد تاحال لاپتہ ہیں جبکہ 3 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
مانسہرہ، بٹگرام، شانگلہ اور سوات میں بھی درجنوں اموات اور زخمیوں کی اطلاع ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختونخوا میں جاں بحق ہونے والوں میں 126 مرد، 8 خواتین اور 12 بچے شامل ہیں، جبکہ 35 گھر مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوئے، جن میں 7 گھر مکمل اور 28 گھر جزوی طور پر متاثر ہیں۔
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تباہی
آزاد کشمیر میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد ندی نالوں میں طغیانی سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد سمیت 8 افراد جاں بحق ہوئے۔ شدید بارشوں کے باعث حکومت نے دو روز کے لیے تعلیمی ادارے بند کر دیے ہیں۔
گلگت بلتستان میں بھی بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے مختلف واقعات میں 10 افراد ہلاک ہوئے، کئی مقامات پر شاہراہ قراقرم بند اور مواصلاتی نظام متاثر ہوا۔
امدادی سرگرمیاں اور ریسکیو آپریشن
حکومتی اور ریسکیو اداروں کے مطابق بونیر، باجوڑ، مانسہرہ اور بٹگرام کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔
ریسکیو ٹیموں کی تعداد میں اضافہ اور طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے خوراک، پانی اور ادویات متاثرہ علاقوں تک پہنچائی جا رہی ہیں۔
ہیلی کاپٹر حادثہ
امدادی سامان پہنچانے والا صوبائی حکومت کا ایک ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث گر کر تباہ ہو گیا، جس میں دو پائلٹس سمیت 5 افراد جاں بحق ہوئے۔
اس سانحے پر صوبائی حکومت نے ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
متاثرین کی مشکلات میں اضافہ
سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث درجنوں دیہات کا زمینی رابطہ کٹ چکا ہے، بجلی اور پانی کی فراہمی معطل ہے۔ متاثرہ علاقوں میں خیمہ بستیاں قائم کرنے اور فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اورآزاد کشمیرمیں کلاؤڈ برسٹ،سیلاب،200افراد جاں بحق،سیکڑوں گھر ملیامیٹ
Comments are closed.