فٹبال لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈو کی 2 بیٹیوں کی پیدائش کے بعد اپنی گرل فرینڈکو شادی کی پیشکش

کرسٹیانو رونالڈو، جارجینا روڈریگز، شادی کی پیشکش، انگوٹھی، اوول کٹ ڈائمنڈ، انسٹاگرام پوسٹ، کارٹیئر، 4 ملین ڈالر، 615 ہزار پاؤنڈز، عالیانہ، بیلا، فٹبال اسٹار
53 / 100 SEO Score

فوٹو : سوشل میڈیا

لزبن :  فٹبال لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈو کی 2 بیٹیوں کی پیدائش کے بعد اپنی گرل فرینڈکو شادی کی پیشکش، اپنی طویل عرصے کی گرل فرینڈ اور ہسپانوی ماڈل جارجینا روڈریگز کو شادی کی پیشکش کر دی۔ یہ پیشکش ان کی دو بیٹیوں کی پیدائش کے بعد سامنے آئی۔

31 سالہ جارجینا روڈریگز نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اور رونالڈو ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے ہیں، جبکہ ان کی انگلی میں اوول کٹ ڈائمنڈ انگوٹھی واضح دیکھی جا سکتی ہے۔ پوسٹ میں جارجینا نے لکھا: "میں ہاں کرتی ہوں، اس زندگی میں بھی اور اپنی تمام زندگیوں میں بھی”۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رونالڈو نے جارجینا کو یہ قیمتی انگوٹھی پروپوزل کے دوران دی، جس کی مالیت 4 ملین امریکی ڈالر سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ اس سے قبل 2020 میں رونالڈو نے جارجینا کو معروف برانڈ کارٹیئر کی انگوٹھی تحفے میں دی تھی، جس کی قیمت تقریباً 6 لاکھ 15 ہزار پاؤنڈز تھی۔

یہ پہلا موقع نہیں جب جارجینا نے انگوٹھی کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہو۔ ماضی میں بھی وہ مبہم کیپشن کے ساتھ انگوٹھی کی تصاویر شیئر کر چکی ہیں، جس سے ان کی منگنی کی خبریں گردش میں آتی رہی ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز 2016 سے ایک ساتھ ہیں۔ ان کے دو بیٹیاں — 7 سالہ عالیانہ اور 2 سالہ بیلا — جبکہ رونالڈو کے مجموعی طور پر 5 بچے ہیں۔

Comments are closed.