ویسٹ انڈیز نے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرادیا
فوٹو : سوشل میڈیا
ٹرینیڈاڈ : ویسٹ انڈیز نے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرادیا، بارش نے متاثرہ میچ کا نظرثانی شدہ ہدف میزبان ٹیم کیلئے آسان ہو گیا تھا جو 38 اوورز میں حاصل کیا گیا.
ویسٹ انڈیز کی طرف سے چئیز 49 اور گریوس 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ کپتان شائی ہوپ نے 32 اور ردرفور نے 45 رنز بنائے، پاکستان کی طرف سے 2 وکٹیں حسن علی، دو نواز حاصل کیں ایک وکٹ ابرار کے حصے میں آئی.
رنز ہدف کے تعاقب ،میں 12 رنز پر دو وکٹیں گر گئی تھیں پھر دو پارٹنر شپس لگیں اور میچ پاکستان کے ہاتھ سے نکل گیا ، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ بارش کے باعث 40 اوورز تک محدود کردیا گیا ہے، گرین شرٹس نے 37 اوورز میں 7 وکٹ پر 171 رنز بنائے تھے کہ تیسری مرتبہ بارش نے میچ روک لیا۔
اس سے پہلے ویسٹ انڈیز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستان کی ابتدائی 3 وکٹ 64 کے اسکور پر گرگئیں، صائم ایوب 23، بابر اعظم صفر اور عبداللّٰہ شفیق 26 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
قومی ٹیم کو کپتان محمد رضوان کی صورت میں چوتھا نقصان 88 کے اسکور پر اٹھانا پڑا جبکہ وہ 16 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
حسین طلعت 31، سلمان علی آغا 9 اور محمد نواز 5 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،37 ویں اوور کے اختتام پر میچ تیسری بار بارش کے باعث روک دیا گیا۔
پہلی بار میچ 16ویں اوور میں روکا گیا پھر بارش نے 34 ویں اوور میں ایک بار کھیل رکوادیا،جس کے بعد میچ 40 اوورز تک محدود کیا گیا۔
ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔
ٹرینیڈاڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں ویسٹ انڈیز ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ ہم آج پاکستان کو کم اسکور میں محدود کرنے کی کوشش کریں گے۔
اس موقع پر گرین شرٹس کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پہلے ون ڈے میں لڑکوں نے اچھا پرفارم کیا، پاکستان ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حسن علی، محمد نواز اور محمد ابرار کو آج کے میچ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ فہیم اشرف، سفیان مقیم اور نسیم شاہ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔
Comments are closed.