تین ملکی ٹی ٹونٹی ٹرائی سیریزکاشیڈول آگیا،پاکستان، افغانستان اور یو اے ای مدمقابل
فوٹو : فائل
شارجہ : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیراہتمام پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان تین ملکی ٹی ٹونٹی ٹرائی سیریز کا آغاز 29 اگست کو ہوگا۔
ایونٹ کا انعقاد تاریخی شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں 29 اگست سے 7 ستمبر تک کیا جائے گا، جبکہ سیریز کا افتتاحی میچ پاکستان اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
سیریز کے دوران ہر ٹیم دوسری دونوں ٹیموں کے خلاف دو، دو میچز کھیلے گی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 7 ستمبر کو ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان ہوگا۔ تمام میچز شارجہ میں ہی کھیلے جائیں گے۔
شیڈول کے مطابق:
-
پہلا میچ: پاکستان بمقابلہ افغانستان — 29 اگست
-
دوسرا میچ: یو اے ای بمقابلہ پاکستان — 30 اگست
-
تیسرا میچ: یو اے ای بمقابلہ افغانستان — 1 ستمبر
-
چوتھا میچ: پاکستان بمقابلہ افغانستان — 2 ستمبر
-
پانچواں میچ: پاکستان بمقابلہ یو اے ای — 4 ستمبر
-
چھٹا میچ: افغانستان بمقابلہ یو اے ای — 5 ستمبر
-
فائنل: ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان — 7 ستمبر
کرکٹ ماہرین کے مطابق یہ ٹرائی سیریز تینوں ٹیموں کے لیے ایشیا کپ سے قبل ایک اہم وارم اپ موقع ہے، جبکہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتیں منوانے کا بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوگی۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان مقابلے ہمیشہ سے ہائی وولٹیج اور سنسنی خیز رہے ہیں، اور یو اے ای اپنی ہوم گراؤنڈ پر اپ سیٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
تین ملکی ٹی ٹونٹی ٹرائی سیریزکاشیڈول آگیا،پاکستان، افغانستان اور یو اے ای مدمقابل
Comments are closed.