ورلڈکپ، پاکستان آج نیوزی لینڈ کے خلاف بقاء کی جنگ لڑے گا
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک )کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم آج اہم ترین میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیل رہی ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔
سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے پاکستان کی جیت ضروری ہے اور اگر کیوی ٹیم میچ جیت گئی تو وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائیگی اور پاکستان کی آخری چار ٹیموں میں رساہی ناممکن ہو جاہے گی۔
ورلڈکپ کپ کی تاریخ میں نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کا پلڑا بھاری ہے، دونوں ٹیمیں اب تک ورلڈکپ میں 8 بار مدمقابل آچکی ہیں جن میں سے پاکستان نے 6 اور نیوزی لینڈ نے صرف دو میچز جیتے ہیں۔
قومی ٹیم کے پاس اب غلطی کی گنجائش نہیں ہے، کھلاڑیوں کو کیچز بھی پکڑنے ہوں گے، رن آوٴٹ کے چانسس بھی نہیں چھوڑنے ہوں گے، بولرز کو بھی وکٹیں گرانا ہوں گی۔
بیٹنگ میں کھلاڑیوں کو ذمہ داری سے بیٹنگ کرنا ہوگی کیونکہ سیمی فائنل میں پہنچنے کی دوڑ جاری رکھنی ہے تو قومی ٹیم کو کیویز کو شکست دینا ہوگا۔
ایونٹ کی ناقابل شکست نیوزی لینڈ اب تک مظبوط ترین ٹیم ثابت ہوئی ہے، کیوی کپتان ولیم سن187 کی اوسط کے ساتھ 373 رنز بنا چکے ہیں۔
برمنگھم کا موسم میچ سے ایک دن قبل کرکٹ کیلئے اچھا نہیں تھا، دونوں ٹیموں نے انڈور پریکٹس کی لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ بدھ کو موسم خوشگوار رہے گا اور بارش کا امکان بھی نہیں ہے۔
اب تک ورلڈ کپ کے میچز میں خود کپتان سرفراز کی کار کردگی پر سوالیہ نشان ہے پانچویں نمبر پر بیٹنگ کے باوجود وہ رنز سکور نہیں کر پاہے جب کہ وکٹ کے پیچھے کہی اہم کیچز بھی ڈراپ کر چکے ہیں۔
Comments are closed.