لاہور انسداد دہشت گردی عدالت نے عمر ایوب کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں

54 / 100 SEO Score

فوٹو: فائل

 لاہور : لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کی جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان کو جلانے کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں عمر ایوب کی عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے پر وہ عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

عمر ایوب کے وکلا نے پیشی سے استثنیٰ کی درخواست دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ عمر ایوب کو عدالت پہلے ہی 10 سال قید کی سزا سنا چکی ہے اور وہ حفاظتی ضمانت کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر چکے ہیں، لہٰذا حفاظتی ضمانت کے بغیر عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔

تاہم عدالت نے وکلا کی استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سزا یافتہ مجرم کو حفاظتی راہداری ضمانت نہیں مل سکتی، پہلے عدالت کے سامنے سرنڈر کرنا ضروری ہے، اور سرنڈر سے قبل کوئی اپیل بھی دائر نہیں کی جا سکتی۔

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز سمیت 196 ملزمان کو سزائیں سنائی تھیں۔ یہ مقدمات جناح ہاؤس حملہ، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان کو جلانے سے متعلق درج کیے گئے تھے۔

"لاہور انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں، 9 مئی کے واقعات میں سزا برقرار۔” رکھی ہے. 

لاہور انسداد دہشت گردی عدالت نے عمر ایوب کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں

Comments are closed.