اسٹریلیانےانگلینڈکوہرا کر پاکستان کی سیمی فاہنل کی امیدبڑھادی
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک )ورلڈ کپ کے 32 ویں میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 64 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
آسٹریلیا کے 286 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 45 ویں اوور میں 221 رنز پر آوٹ ہوگئی۔
لندن میں لارڈز کے گراوٴنڈ میں کھیلے گئے میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان اوئن مورگن نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا لیکن اسٹریلین اوپنرز نے ایک بار پھر اپنی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔
ابتدائی اوورز میں محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 123رنز کا ا?غاز دیا جس کے بعد بائیں ہاتھ کے اوپنر ڈیوڈ وارنر 53 رنز بنا کر معین علی کا شکار بنے۔
ڈیوڈ وارنر رواں ورلڈ کپ میں 500 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔
جس کے بعد آنے والے بلے باز عثمان خواجہ نے کپتان ایرون فنچ کے ساتھ 50رنز کی پارٹنر شپ قائم کی جس کے بعد 173 کے مجموعی اسکور پر عثمان خواجہ 23رنز بنا کر بین اسٹوکس کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔
کپتان ایرون فنچ نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں دوسری سنچری بنائی اور اس کے بعد آرچر کی گیند پر 100 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہوگئے۔
انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے 46 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا جب کہ جوفرا آرچر، مارک ووڈ، بین اسٹوکس اور معین علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
آسٹریلیا کے 286 رنز کے ہدف تعاقب میں انگلش ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا اور 53 رنز پر جوئے روٹ اور کپتان اوئن مورگن سمیت 4 کھلاڑی پویلین لوٹے گئے۔
پانچویں وکٹ کی شراکت میں جوس بٹلر اور بین اسٹوکس نے 71 رنز بنائے تاہم 124 کے مجموعی اسکور پر بٹلر 25 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے۔
کرس ووکس نے اسٹوکس کے ساتھ ملکر 53 رنز کی پارٹنرشپ بنائی لیکن ذمہ دارانہ بیٹنگ کرنے والے بین اسٹوکس 89 رنز بناکر بولڈ ہوئے۔
بین اسٹوکس کے جاتے ہی کوئی بھی کھلاڑی ٹک نہ سکا اور پوری انگلش ٹیم 45 ویں اوور میں 221 رنز پر ڈھیر ہوگئی، یوں انگلینڈ کو 64 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اس جیت کے ساتھ ہی دفاعی چیمپئن آسٹریلیا ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ انگلینڈ 2003 کے ورلڈکپ کے بعد سے اب تک آسٹریلیا کو میگا ایونٹ میں ایک بار بھی نہیں ہراسکی ہے۔
انگلش ٹیم کی جانب سے بین اسٹوکس 89 اور بیئراسٹو 27 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کینگروز کے جیسن بہرینڈوف نے 5 اور مچل اسٹارک نے 4 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔
آسٹریلیا کی ٹیم اس ایونٹ میں پوری طرح چھائی ہوئی ہے، اعداد و شمار کے مطابق ٹورنامنٹ میں اب تک سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ا?سٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر ہیں۔
ایک اننگز میں سب سے زیادہ انفرادی اسکور 166 رنز بنانے کا اعزاز بھی ڈیوڈ وارنر کے پاس ہے جب کہ اب تک سب سے زیادہ 19 وکٹیں بھی ا?سٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے لی ہیں۔
آسٹریلیا میگا ایونٹ میں 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے، کینگروز نے اب تک 7 میچز کھیلے ہیں جس میں سے 6 میں کامیابی اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
Comments are closed.