پاکستان پر بھارتی حملے میں اسرائیلی ہتھیار استعمال کرنے کی تصدیق ہو گئی
فوٹو : فائل
اسلام آباد : اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی طرف سے پاکستان پر بھارتی حملے میں اسرائیلی ہتھیار استعمال کرنے کی تصدیق ہو گئی ہے، انھوں نے کہا کہ بھارتی آپریشن سندور میں اسرائیل سے فراہم کردہ ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا.
نیتن یاہو نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہتھیار "جنگی میدان میں مؤثر” ثابت ہوئے۔ انہوں نے بھارتی صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ بھارت نے آپریشن سندور میں Barak‑8 میزائل اور HARPY ڈرونز استعمال کیے، اور "جو چیز ہم نے فراہم کی وہ میدان میں بہت اچھا کام کر گئی”۔
انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل غزہ پر قبضہ نہیں کرے گا، بلکہ ایک عبوری "سیکیورٹی پیریمیٹر” قائم کیا جائے گا اور بین الاقوامی ادارے غزہ کا نظم و نسق سنبھالیں گے۔
نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اگر حماس ہتھیار ڈال دے تو غزہ میں جاری جنگ فوراً ختم ہو جائے گی۔ اسرائیل کا مقصد حماس کا مکمل خاتمہ اور غزہ سے اس کی اخراج ہے۔ ان کے مطابق امریکا اور بھارت "بہت اچھے دوست اور شراکت دار” ہیں.
ان کا کہنا ہے کہ تجارتی تنازعات بشمول ٹیرف کے معاملات پر دونوں ممالک مل کر حل تلاش کر سکتے ہیں۔ انہوں نے اس حوالے سے براہِ راست پروازوں کے امکانات کا بھی ذکر کیا۔
مزید تازہ ترین خبروں کیلئے وزٹ کریں.
zameenihaqaiq.com
Comments are closed.