ورلڈ کپ، کون کس کو ہرائے اور سیمی فائنل میں جائے ؟
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) پاکستان ورلڈ کپ کی آخر چار ٹیموں میں کیسے جگہ بنا سکتاہے اور باقی سیمی فائنل کھیلنے والوں میں بھی اگر مگر شروع ہو چکی ہے۔
انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈکپ نے شائقین کرکٹ کو کشمکش میں ڈال دیا ہے اور اب ہر کرکٹ فین کے ذہن میں یہی سوال ہے کہ ورلڈکپ میں کون سی چار ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی؟
میچزکے غیر متوقع نتائج نے اگر مگر کی صورتحال پیدا کی ہے، ورلڈکپ کے پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالی جائے تو اس پر بھی شائقین کشمکش کا شکار ہوجائیں گے۔
پاکستان جنوبی افریقہ کو ہرا کر ساتویں نمبر پر آگیا، جنوبی افریقہ کی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہوچکی ہے۔
ایونٹ میں پاکستان کو مزید 3 میچز نیوزی لینڈ، افغانستان اور بنگلادیش کے خلاف کھیلنے ہیں، اگر پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنانی ہے تو پاکستان کو اگلے تینوں میچز جیتنا ہوں گے اور انگلینڈ کی 2 میچز میں شکست کا انتظار کرنا ہوگا۔
ورلڈکپ میں انگلینڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے اور اْسے ابھی نیوزی لینڈ،آسٹریلیا اور بھارت سے کھیلنا ہے۔
انگلینڈ کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے کم ازکم 2 میچز جیتنا ہوں گے، انگلینڈ اگر ایک میچ جیت سکا تو اسے پاکستان کی ہار کا انتظار کرنا ہوگا۔
آسٹریلیا کے ایونٹ میں اب تک 10 پوائنٹس ہیں اور یہ دوسرے نمبر پر ہے جب کہ آسٹریلیا کو نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کا سامنا ہے، آسٹریلیا ایک میچ جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے۔
اگر بھارت کی بات کی جائے تو بھارت 5 میچز میں 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر ہے اور بھارت کو سری لنکا ،بنگلادیش، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ سے کھیلنا ہے۔
بھارت کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے کم ازکم دو میچز جیتنا ہوں گے۔
نیوزی لینڈ کی ایک فتح اسے سیمی فائنل میں پہنچادے گی، اگر نیوزی لینڈ تینوں میچز ہارا اور پاکستان تینوں میچز جیتا تو معاملہ نیٹ رن ریٹ پر آجائیگا۔
نیوزی لینڈ 11 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے اور نیوزی لینڈ کو پاکستان ،انگلینڈ اور آسٹریلیا سے مقابلہ کرنا ہے۔
Comments are closed.