ڈی جی آئی ایس پی آر کی وہ وضاحت آگئی جس کا سب کو انتظار تھا
فوٹو : فائل
راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر کی وہ وضاحت آگئی جس کا سب کو انتظار تھا،ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نےبرطانوی جریدے دی اکنامسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتوں کو بے بنیاد قرار دیا۔
پاکستان کی جانب سے بھارتی فوجی کارروائی پر ردعمل سے متعلق سوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا ہم اس بار بھارت کے مشرق سے آغاز کریں گے، آغاز بھارت کے اندر گہرائی سے حملہ کرنے سے ہوگا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا بھارت کو سمجھنے کی ضرورت ہےکہ وہ بھی ہر جگہ مارے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نہ تو صدر کے استعفے کی کوئی بات ہوئی اور نہ ہی ایسی کوئی سوچ موجود ہے، نہ ایسی کوئی بات ہےکہ آرمی چیف صدارت کا منصب سنبھالنے کے خواہشمند ہیں۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا تھا کہ صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کو نشانہ بنانے والی مہم کے پیچھےکون ہے ہم جانتے ہیں یہ بھی جانتے ہیں ایسا کیوں کیا جا رہا ہے اور اس کا فائدہ کسے پہنچے گا۔
Comments are closed.