خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے 24 انتہائی مطلوب کمانڈرز سمیت 892 دہشتگرد ہلاک کئے
فوٹو : فائل
راولپنڈی : خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے 24 انتہائی مطلوب کمانڈرز سمیت 892 دہشتگرد ہلاک کئے، سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں یہ کارروائیاں کیں۔
اس حوالے سے ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا بشمول ضم شدہ قبائلی اضلاع میں 7 ماہ کے دوران سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران سات ماہ میں 892 دہشت گردہلاک کر دئیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق سکیورٹی اداروں کے جنوری میں مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس آپریشنز میں 142 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ مرنے والوں میں 10 کمانڈرز بھی شامل تھے جو دہشت گردی کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔
فروری میں مختلف علاقوں میں آپریشن میں157 مارچ میں 14 کمانڈروں سمیت 133 دہشت گرد ہلاک کئے گئے، ہلاک دہشت گردکئی اہم مقدمات میں پولیس سمیت فورسزکومطلوب تھے۔
اپریل میں سیکیورٹی فورسز نے 12 دہشت گردوں سمیت 163 خوارج کو ہلاک کیا، مئی میں بھی 88 دہشت گردوں کوہلاک کیا گیا، جون میں مجموعی طور پر96، جبکہ جولائی میں 113 دہشت گرد ہلاک ہوئے
Comments are closed.