آئین وقانون نہیں مانا جارہا، عدالتی حکم پر بھی عمران خان سے نہیں ملنے دیاجاتا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

52 / 100 SEO Score

فوٹو : فائل

پشاور : پشاور: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیان کی تصدیق نہیں ہو سکی، عہدہ ان کی امانت ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو عہدہ چھوڑنے سے متعلق بیان پر وزیراعلیٰ کے پی ترجمان کا ردعمل۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ترجمان فراز مغل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت بانی پی ٹی آئی کے وژن کی نمائندہ ہے، بانی پی ٹی آئی جب چاہیں گے وزیراعلیٰ منصب چھوڑ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور حکومت سے متعلق بانی پی ٹی آئی کے پیغام کی کسی مستند ذریعے سے تصدیق نہیں ہوئی، علی امین گنڈاپور متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ کےپی حکومت بانی پی ٹی آئی کی امانت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ ہونے کے باوجود اڈیالہ جیل میں اپنے لیڈر سے نہیں مل سکتے، عدالتوں کی جانب سے احکامات بھی موجود ہیں،لیکن آئین وقانون نہیں مانا جارہا، عدالتی حکم پر بھی عمران خان سے نہیں ملنے دیاجاتا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا۔

ترجمان وزیر اعلیٰ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور خیبر پختونخوا میں امن و امان کے قیام کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کے لیے علاقائی سطح پر قبائلی جرگوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

فراز مغل نے کہا کہ گزشتہ روز بھی وزیراعلیٰ ہاؤس میں قبائلی عمائدین کا جرگہ منعقد کیا گیا، جرگوں کے بعد ایک گرینڈ قبائلی مشاورتی جرگہ تشکیل دیا جائےگا.

Comments are closed.