ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز،جنبوبی افریقہ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے ہرا کرٹائٹل جیت لیا
فوٹو : سوشل میڈیا
برمنگھم : ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز،جنبوبی افریقہ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے ہرا کرٹائٹل جیت لیا، فائنل میں اے بی ڈی ویلیئر کی شاندار سنچری کی بدولت یکطرفہ رہا۔
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 فائنل میں جنوبی افریقا لیجنڈز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان چیمپئنز بمقابلہ جنوبی افریقہ ہونے والے اس تاریخی مقابلے میں 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔
برمنگھم فائنل میں کھیلے گئے اس ٹی ٹوئنٹی لیجنڈز ٹورنامنٹ کے فیصلہ کن معرکے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 195 رنز اسکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے شرجیل خان نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 76 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔
عمر امین 36 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستانی ٹیم کے آصف علی نے 28 اور شعیب ملک نے 20 رنز بنائے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے ولجین اور وین پارنیل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں جنوبی افریقہ نے 196 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر مکمل کر کے نو وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
اننگز کے ہیرو اے بی ڈی ویلیئرز رہے جنہوں نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 60 گیندوں پر ناقابلِ شکست 120 رنز کی اننگز کھیل کر نہ صرف میچ کو یکطرفہ بنایا بلکہ اپنی تیسری سنچری مکمل کی۔
جے پی ڈومنی 50 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے واحد وکٹ سعید اجمل نے حاصل کی جنہوں نے ہاشم آملہ کو 18 رنز پر آؤٹ کیا۔
اس جیت کے ساتھ جنوبی افریقہ کی کامیابی نے انہیں پہلی مرتبہ لیجنڈز لیگ فائنل کا تاج پہنایا اور پاکستان کی شکست نے شائقین کو مایوس کیا۔
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ لیجنڈز کا میچ شاندار میچ کی جھلکیوں اور یادگار لمحوں سے بھرپور تھا۔
جس نے ٹورنامنٹ کی بہترین فائنل میچ رپورٹ فراہم کی اور شائقین کو طویل عرصے تک یاد رہے گا۔
Comments are closed.