رحیم یارخان میں ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر راکٹ و دستی بم سے حملہ 5 اہلکار شہید

56 / 100 SEO Score

فوٹو : سوشل میڈیا

رحیم یارخان : رحیم یارخان میں ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر راکٹ و دستی بم سے حملہ 5 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئے، ڈاکوؤں نےشیخانی پولیس چوکی پر حملہ کیا۔

رحیم یارخان پولیس کاکہنا ہےکہ شیخانی چوکی پر اندھڑگینگ اوربکھرانی گینگ نےحملہ کیا،حملہ آوروں نے راکٹ لانچر،ہینڈ گرنیڈ کا استعمال کیا.

پولیس کے مطابق حملے کے وقت شیخانی چوکی پر 7پولیس اہلکار ڈیوٹی پر موجود تھے، شہید اہلکاروں کی لاشیں شیخ زید ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں.

حملے میں شہید اہلکاروں میں 3 کا تعلق بہاولنگر اور 2 کا رحیم یارخان سے ہے،شہید ہونے والوں میں عرفان، سلیم، خلیل، غضنفر اور نخیل شامل ہیں۔

Comments are closed.