9مئی کیسز میں عمرایوب،زرتاج گل اورحامد رضاسمیت رہنماوں کو 10،10سال قید کی سزا

55 / 100 SEO Score

فوٹو:فائل

فیصل آباد: فیصل آباد میں انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9مئی کیسز میں عمرایوب،زرتاج گل اورحامد رضاسمیت رہنماوں کو 10،10سال قید کی سزا سنادی،۔
فیصل آباد میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے کل  108 ملزمان کو سزائیں سنادیں۔

عدالت نے عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل کو 10، 10 سال قید کی سزا سنادی ہے۔

عدالت نے حساس ادارے حملہ کیس میں 185 میں سے 108 ملزمان کو سزا سنائی ہے۔ رکن قومی اسمبلی ایم این اے صاحبزادہ حامد رضا کو بھی 10سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔

فواد چوہدری، زین قریشی اور خیال کاسترو کو اس مقدمے سے بری کردیا گیا ہے۔ غلام محمد آباد میں درج 9 مئی کے مقدمے میں 66 ملزمان میں سے 8 ملزمان کو بری کردیا گیا ہے۔

دوسری خصوی عدالت نے 58 ملزمان کو 10، 10 سال کی سزا سنائی ہے۔

Comments are closed.