اپنے صوبے میں احتجاج کی قیادت میں خود کروں گا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

54 / 100 SEO Score

فوٹو : فائل

اسلام آباد : وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا اپنے صوبے میں احتجاج کی قیادت میں خود کروں گا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے.

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ اس ملک میں قانون حرکت میں نہیں ہے، جو حالات ہیں اس کی جنگ بانی پی ٹی آئی لڑ رہے ہیں،
یہ جھوٹے اور من گھڑت کیسز بہت پہلے سے چل رہے تھے.

انھوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ سے اپنے آپ کو قانون کے سامنے پیش کرتے ہیں، اس طرح کی پیشیوں سے ہم گھبرانے والے نہیں ہیں.

علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ پانچ اگست کو ہر ضلعے ہر حلقے سے عوام نکلے گی، میرے خلاف یہ کیس 2016 سے چل رہا ہے، میرے خلاف جو کیس بنایا گیا ہے اس کیس میں کچھ بھی نہیں ہے.

میرے اوپر اسلحہ اور بوتلیں ڈالی گئی ہیں،
جب یہ کیس بنایا گیا میں نہ ہی وہاں موجود تھا نہ ہی وہ گاڑی میری تھی،یہ کیسز کو لٹکاتے ہیں ،ہماری جنگ حق کی ہے یہ جنگ ہم ہی جیتیں گے.

اس سے پہلے ‏علی امین گنڈاپور نے عدالت کے سامنے سرنڈر کرنے پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری معطل کر کے انھیں جانے کی اجازت دے دی.‏

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں عدالت کے روبرو پیش ہو گئے۔ عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے وکیل صفائی کو دلائل کے لیے سہ پہر 3 بجے تک کا وقفہ دے دیا۔

Comments are closed.