بلوچستان اور کے پی میں پہاڑی علاقوں میں آپریشنز جاری، کچے میں دشوار گزاری کا عذر

54 / 100 SEO Score

فوٹو : فائل

کراچی : بلوچستان اور کے پی میں پہاڑی علاقوں میں آپریشنز جاری، کچے میں دشوار گزاری کا عذر ظاہر کیا گیا،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کچے کے علاقے میں لاقانونیت کی وجہ دشوار گزار راستے ہیں.

وزیراعلی ہاؤس میں سول سروس اکیڈمی کے افسران اور اعلی حکام سے ملاقات کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں میں اصلاحات، عوامی بہبود اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے حوالے سے ایک جامع وژن کا خاکہ پیش کیا.

مراد علی شاہ نے سیکیورٹی نظام کی جدت اور بہتری پر زور دیا تاکہ مستقبل میں صوبے کو پیش آنے والے چینلجز سے نمٹا جاسکےکہا ہے کہ سندھ پولیس کے تاریخی میراث کو پاکستان کی دوسری سب سے بڑی فورس قرار دیا.

پولیس میں 162,000اہلکار اور ملک کے سب سے زیادہ پولیس شہدا 2,549 کا تعلق سندھ سے ہے جو کئی دہائیوں سے خدمات اور قربانیوں کی عکاسی کرتی ہے.

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کچے کے علاقے میں لاقانونیت کی وجہ دشوار گزار راستے اور قبائلی تنازعات کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد کی پناہ گاہ ہے.

Comments are closed.