متحدہ عرب امارات میں چھ ماہ کے دوران 32 ہزار سے زائد غیرقانونی تارکین گرفتار

فوٹو:فائل
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 32 ہزار سے زائد غیرقانونی تارکین وطن کو گزشتہ چھ ماہ کے دوران گرفتار کر لیا گیا ہے۔
امارات کسٹم، امیگریشن اینڈ سیکیورٹی کے مطابق یہ کارروائیاں اقامہ قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہیں۔
امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کرنل سھیل سعید الخییلی نے بتایا کہ ان گرفتاریوں کا مقصد امارات میں غیرقانونی قیام کے رجحان کا خاتمہ اور امن و امان کو برقرار رکھنا ہے۔ ان کے مطابق گرفتار افراد میں سے 70 فیصد کو ان کے آبائی ممالک واپس بھیجا جا چکا ہے، جبکہ باقی کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس اماراتی حکومت نے غیرقانونی تارکین کو ایک سال سے زائد کی مہلت دی تھی تاکہ وہ اپنے اقامہ سے متعلقہ مسائل کو درست کر سکیں۔

Comments are closed.