پاکستان اور بھارت کا آج ہونے والا کرکٹ میچ شاہد آفریدی کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا

56 / 100 SEO Score

فوٹو : فائل

برمنگھم : پاکستان اور بھارت کا آج ہونے والا کرکٹ میچ شاہد آفریدی کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا، ورلڈ چیمپیئنز شپ آف لیجنڈز کا یہ میچ برمنگھم میں دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا جانا تھا.

پاک بھارت کشیدگی کی کی وجہ سے برمنگھم میں جاری ٹورنامنٹ کے منتظمین کے اعلامیہ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان آج کھیلے جانے والے میچ کو منسوخ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے لیے جن شائقین نے میچ کے ٹکٹس خریدے تھے ان کو پیسوں کی واپسی کا یقین دلایا گیا ہے۔

ورلڈ چیمپیئنز آف لیجنڈز کے پہلے میچ میں محمد حفیظ کی کپتانی میں پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دی تھی۔

ذرائع کے مطابق پہلے یہ مطالبہ کیا گیا کہ شاہد آفریدی کو پلیئنگ الیون کا حصہ نہ بنایا جائے، بھارتی کرکٹر شیکھر دھون اور ہربجھن سنگھ نے میچ کھیلنے کی مخالفت کی۔

بھارتی میڈیا میں بھی واویلا کیا گیا کہ آخر یہ میچ کھیلنے کی ضرورت کیا ہے۔ پریشر بڑھنے کے بعد منتظمین نے میچ منسوخ کرنے کو ہی مناسب سمجھا۔

واضح رہے کہ اس ٹورنامنٹ کے باقی میچز شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے.

Comments are closed.