بھارت اور نیوزی لینڈ کا میچ بھی بارش کی نذر
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) ورلڈ کپ 2019 میں آج کھیلا جانے والا بھارت اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔
ناٹنگھم میں بادل پھر برس پڑے، بھارت اور نیوزی لینڈ کا میچ بھی منسوخ کردیا گیا، بارش کے باعث ٹاس بھی نہیں ہوسکا، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
نیوزی لینڈ کی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن برقرار ہے، آسٹریلیا 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارتی ٹیم 5 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔
واضح رہے کہ بارش کے باعث منسوخ ہونے والا یہ چوتھا میچ ہے، اس سے قبل پاکستان اور سری لنکا، بنگلہ دیش بمقابلہ سری لنکا، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کا میچ بھی بارش کی نذر ہوچکا ہے۔
Comments are closed.