پاکستان اور بھارت کے میچ میں بارش ہونے کا امکان
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک )ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا 16 جون کا میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ موجود ہے۔
مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں 16 جون بروز اتوار کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جس کے لیے کرکٹ شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔
پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے شائقین کی مانچسٹر آمد متوقع ہے اور ٹکٹ چار گْنا اضافی قیمتوں میں فروخت ہو رہا ہے۔
اس وقت مانچسٹر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور برطانوی محکمہ موسمیات نے 16 جون کو بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق 16 جون اتوار کو مانچسٹر میں صبح 10 بجے سے بارش کے 50 فیصد امکان ہیں۔
Comments are closed.