مون سون بارشیں، دریائے سندھ میں درمیانے درجے کا سیلاب

فوٹو:فائل
کشمور: حالیہ مون سون بارشوں کی وجہ سے کشمور میں دریائے سندھ گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح مزید بلند ہوگئی جس کے باعث محکمہ ایریگیشن نے درمیانے درجے کے سیلاب کا اعلان کر دیا۔
کنٹرول روم کے مطابق گڈو بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 55 ہزار 283 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 15 ہزار 558 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 190 کیوسک پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے جبکہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران پانی کی سطح مزید بلند ہو سکتی ہے۔
ادھر ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، لاہور، اوکاڑہ ، بہاولنگر، منچن آباد، رینالہ خورد سمیت مختلف شہروں بادل برس پڑے جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے اسلام آباد، سندھ، کے پی اور بلوچستان میں بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔

Comments are closed.