ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کولند ن میں گرفتار کر لیاگیا
لندن( نیٹ نیوز)ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کو لندن میں گرفتار کرلیا گیا، اسکاٹ لینڈیارڈ نے گرفتاری کی تصدیق کردی ہے، بانی ایم کیو ایم کو نفرت انگیز تقاریر پر گرفتار کیا۔
اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بانی ایم کیو ایم کو گرفتار کرلیا ، آج صبح 8 بجے ان کے گھر پر چھاپہ مار کر انھیں حراست میں لیاگیا، گرفتاری کے بعد انھٰیں مقامی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ، نارتھ لندن میں چھاپے میں15 پولیس افسران نے حصہ لیا۔
نارتھ لندن میں بانی ایم کیوایم کے گھرکی تلاشی لی جارہی ہے، بانی ایم کیو ایم کی گرفتاری ممکنہ طور پر 2016 کی نفرت انگیز تقریر پر کی گئی، نفرت پھیلانے کے جرم میں 6ماہ سے 3 سال تک کی سزاہوسکتی ہے۔
ادھراسکاٹ لینڈیارڈ نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ایم کیوایم کے ایک شخص کونفرت انگیزتقاریر پرگرفتار کیا ہے۔
گرفتارشخص کوساوٴتھ لندن کیپولیس اسٹیشن میں رکھاگیاہے اور تفتیش کے دوران افسران پاکستانی حکام سے رابطے میں رہے، تفتیش کی نگرانی انسداد دہشت گردی حکام تفتیش کر رہے ہیں۔
Comments are closed.