صدر مملکت آصف علی زرداری کی استعفیٰ سے متعلق خبروں پر پیپلزپارٹی کا ردعمل

صدر مملکت آصف علی زرداری کی استعفیٰ سے متعلق خبروں پر پیپلزپارٹی کا ردعمل
54 / 100 SEO Score

فوٹو: فائل

اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری کی استعفیٰ سے متعلق خبروں پر پیپلزپارٹی کا ردعمل سامنے آگیا ہے جس میں وضاحت کی گئی ہے کہ آصف زرداری کے استعفے کے بارے میں حقیقت کیا ہے۔

اس حوالے سے نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے صدر آصف زرداری کے استفعفے کی خبروں کو مسترد کردیا۔

میڈیا کودیئے گئے بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ صدر  زرداری کے استعفے کی باتیں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یہ افواہیں ایک منظم سازش کے تحت جمہوری ڈھانچے کو کمزور کرنے کی کوشش ہیں، عوام ان جعلی خبروں، افواہوں اور منفی پراپیگنڈے کا حصہ نہ بنیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر زرداری نے ہر نازک وقت میں جمہوریت کا پرچم بلند رکھا،  وہ جمہوری استحکام کی علامت اور آئینی اقدار کے سچے نگہبان ہیں۔

پیپلز پارٹی کی نائب صدر کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے اپنی مرضی اور سیاسی بصیرت سے تمام اختیارات پارلیمان کو منتقل کیے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ آج صدر آصف زرداری اتحادی حکومت کے توازن اور استحکام کا سب سے اہم ستون ہیں، آج بھی وہ پارلیمانی نظام کے اصل محافظ اور آئینی تسلسل کے ضامن ہیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ صدر زرداری کی موجودگی آئین، پارلیمان اور جمہوری ادارے محفوظ رہنےکی ضمانت ہے۔

Comments are closed.