دبئی میں ٹریفک حادثہ،15افراد ہلاک ،5زخمی
اسلام آباد(نیٹ نیوز)دبئی میں خوفناک ٹریفک حادثے میں کم ازکم 15 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔
یو اے ای میڈیا کے مطابق حادثہ دبئی کی مصروف ترین شاہراہ شیخ محمد بن زید پر پیش ا?یا جہاں تیز رفتار بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر ٹریفک سگنل پر لگے سائن بورڈ سے جا ٹکرائی۔
بس میں 31 مسافر سوار تھے جو مختلف ممالک سے تعلق رکھتے تھے اور عید الفطر کی چھٹیاں منانے کے بعد اومان سے واپس آرہے تھے۔
حادثے میں ہلاک افراد کی میتیں اور زخمیوں کو راشد اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں شناخت کا عمل جاری ہے اور ضابطے کی کارروائی کے بعد میتوں کو لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔
Comments are closed.