ورلڈ کپ ،اسٹریلیا نے 15رنز سے ویسٹ انڈیز کو قابو کرلیا
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی ورلڈ کپ کے دسویں میچ میں اسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو15رنز شکست دیدی۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایس ڈی ہوپ 68، این پوران 40 جبکہ ہولڈر 51 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ان کے علاوہ کوئی اور بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔
ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 289 رنز ہدف کے تعاقب میں جیتنے کی پوزیشن میں آ جانے کے باوجو د اپنی روائتی غیر مستقل مزاجی کی روایت کے مطابق 273 بنا کر آوٴٹ ہو گئی۔
اسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے اس میچ میں شاندار گیند بازی کی اور 5 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ دیگر باوٴلرز میں کمنز نے دو جبکہ زامپا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور اسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی جنہوں نے 49ویں اوور میں 288 رنز بنائے۔
کینگروز کی جانب سے کولٹر نیل کامیاب بلے باز رہے جنہوں نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 92 رنز بنائے۔
دیگر بلے بازوں میں سمتھ 73، کیری 45 جبکہ سٹوینس 19 رنز کی اننگز کھیل سکے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے بریتھویٹ نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ تھامس، کوٹرل اور رسل نے دو دو جبکہ ہولڈر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
Comments are closed.