پاکستان آج ورلڈ کا تیسرا میچ سری لنکا کے خلاف کھیلے گا
اسلام آباد(زمینی حقائق)آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان آج اپنا تیسر ا میچ سری لنکن کے خلاف کھیلے گا۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا تاہم محکمہ موسمیات کی پشین گوئی ہے کہ پاکستان اور سر ی لنکا کے درمیان ہونے والا یہ میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔۔
جمعرات کو دونوں ٹیموں نے برسٹل کاوٴنٹی گراوٴنڈ میں جم کر پریکٹس کی، پاکستان کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کہتے ہیں کہ کامیابی کے تسلسل کو جاری رکھا جائے گا ۔
کستان ٹیم نے اب تک دو میچ کھیلے ہیں،دونوں مختلف، ویسٹ انڈیز کے خلاف صرف 105 رنز پر ڈھیر، دوسرے میچ میں ہاٹ فیورٹ انگلینڈ کو 14 رنز سے مات دے دی۔
اسی طرح سری لنکا کی ٹیم نے بھی ایک میچ جیتا ہے اور ایک ہار ے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب سری لنکن ٹیم نے بھی پاکستان کے خلاف میچ کیلئے پریکٹس کی، اْن کے کپتان دمتھ کرونا رتنے کہتے ہیں کہ وہ اچھی کارکردگی کیلئے پْراْمید ہیں۔
Comments are closed.