ایس سی او اجلاس،مودی عمران ملاقات کاامکان نہیں، بھارتی ترجمان
اسلام آباد( ویب ڈیسک) پاک بھارت وزرائے اعظم کا ایس سی او سربراہ اجلاس میں ملاقات کا امکان نہیں ہے ۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے سربراہ اجلاس سے قبل نریندرا مودی اور عمران خان کی ملاقات کے حوالے سے خبروں پر وضاحت کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں 13 اور 14 جون کو ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں نریندر مودی اور وزیراعظم عمران خان کی کوئی ملاقات طے نہیں ہے۔
بھارت نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں نریندر مودی اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے درمیان ملاقات کے امکان کو مسترد کردیا۔
اسی طرح پاکستانی سیکرٹری خارجہ کے دورہ بھارت کے حوالے سے کہاکہ ان کا دورہ نجی نوعیت کا تھا اس لیئے اس میں کوئی ملاقات طے نہیں تھی۔
Comments are closed.