بجلی بل پر ٹی وی فیس ختم کرنے کا اعلان، وزیراعظم نے بجلی بلز کا نیا نظام متعارف کرا دیا

54 / 100 SEO Score
فوٹو : فائل 

اسلام آباد : بجلی بل پر ٹی وی فیس ختم کرنے کا اعلان، وزیراعظم نے بجلی بلز کا نیا نظام متعارف کرا دیا گیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے اسی تقریب میں بجلی بلوں میں شامل ٹی وی فیس ختم کرنے کا اعلان کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ’’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘‘ کے تحت پاور اسمارٹ ایپ متعارف کرانے کی تقویب سے خطاب کیا۔تقریب میں وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے اسمارٹ ایپ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

وزارتِ پاور ڈویژن کی جانب سے بجلی کے صارفین کو براہِ راست نظام کا حصہ بنانے اور بلنگ کے عمل میں شفافیت کے فروغ کے لیے ’’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘‘ کے تحت پاور اسمارٹ ایپ متعارف کرانے تقویب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ  صارفین سے ٹی وی فیس کی مد میں ماہانہ ڈیڑھ ارب روپے وصول ہوتے ہیں جبکہ سالانہ تقریبا 16 ارب روپے وصول کیے جاتے ہیں۔

’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘ کے تحت پاور اسمارٹ ایپ بجلی صارفین کو مقررہ تاریخ پر اپنے میٹر کی تصویر لے کر اپ لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے، جس کی بنیاد پر ان کا ماہانہ بل جاری کیا جائے گا۔

اس نظام کا مقصد اوور بلنگ، ریڈنگ کی غلطیوں اور ریڈنگ میں تاخیر جیسے دیرینہ مسائل کا مؤثر حل فراہم کرنا ہے، دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ صرف ایک ٹیکنالوجی فیچر نہیں بلکہ گورننس میں ایک ٹھوس اصلاح ہے، جو صارفین کو حقیقی معنوں میں بااختیار بناتی ہے۔

اس نظام سے صارفین نہ صرف اپنے بل پر نظر رکھ سکیں گے بلکہ اب وہ ریڈنگ کے عمل کے نگہبان بھی ہوں گے۔

Comments are closed.