ایران پر امریکی حملے کے بعد پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

53 / 100 SEO Score

فوٹو : فائل 

اسلام آباد : ایران پر امریکی حملے کے بعد پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا، وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس  طلب کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اہم وفاقی وزرا سمیت عسکری قیادت شریک ہو گی جس میں ایران، اسرائیل اور امریکا تنازع سمیت دیگر اہم معلاملات زیر غور آئیں گے۔

ذرائع نے بتایاکہ اجلاس میں خطے کی موجودہ صورتحال، اندرونی و بیرونی سکیورٹی امور پر غور ہوگا۔

واضح رہے کہ امریکہ نے ایران پر بنکر بسٹر بموں اور میزائلوں سے حملہ کردیا۔ فردو، نطنز اور اصفہان کی تین جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ حملہ کر کے امریکا بھی اسرائیل کی ایران پر مسلط کردہ جنگ میں شامل ہوگیا. 

Comments are closed.