پاکستان کاآج انگلینڈ سےمیچ،بیٹنگ میں مسلسل فیل کپتان کا ایک اورامتحان
فوٹو: فائل
ناٹنگھم(سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم آج انگلینڈ کے خلاف ورلڈ کپ لا دوسرا میچ ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں کھیلے گی۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا، دونوں ٹیمیں اپنا ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں انگلینڈ کو کامیابی اور پاکستان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کا پہلے میچ میں شکست کے بعد دوسرے میچ میں بیٹنگ لائن اپ میں تجربہ کار کھلاڑیوں کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کا امکان ہے، اسکواڈ میں حارث سہیل اور عماد وسیم کی جگہ شعیب ملک اور آصف علی کو شامل کیا جاسکتا ہے۔
پاکستان کو ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے سات وکٹوں سے باآسانی شکست دی تھی، اس میچ میں پاکستان ٹیم میں تجربہ اور پاور ہٹنگ دونوں ہی کی کمی محسوس کی گئی۔
آج کے میچ میں بیٹنگ میں مسلسل ناکام سرفراز کو بھی بیٹنگ کے جوہر دکھانا ہوں گے ہر شکست کے بعد جواز تراش کرنے والا کپتان اپنی ناکامیوں کے دراز ہو تے سلسلہ کا ذکر بھی نہیں کر تا ۔
Comments are closed.