الریاض (زمینی حقائق) دارلحکومت ریاض میں اے ایس اکیڈمی کی جانب سے پاکستانی بچوں میں کرکٹ کا ٹیلنٹ ابھارنے کے لئے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں پانچ ٹیموں نے شرکت کی۔
ٹورنامنٹ کے دوران بچوں نے کرکٹ کے سنسنی خیز میچز کھیلے اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تاہم فائنل میچ فالکن اور سکورپین کے مابین کھیلا گیا جس کو دلچسپ مقابلے کے بعد فالکن نے اسکورپین کو ہرا کر فائنل میچ اپنے نام کر لیا
ٹورنامنٹ کے آرگنائزر شیخ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے ذریعے بچوں کی صلاحیتوں کو ابھارنا تھا کہ وہ کرکٹ کو بہتر انداز کے ساتھ کھیل سکیں
ٹورنامنٹ کے اختتام پر تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی جس میں کھلاڑیوں کے علاوہ شائقین کرکٹ کی بھی بڑی تعداد شریک تھی اس موقعہ پر ریاض کرکٹ لیگ کے پیٹرن انچیف جواد الخلیفہ نے بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔
ونر ٹیم فالکن کے کیپٹن حسن کو ٹرافی دی جبکہ سیریز میں نمایاں بلے بازی کا ایوارڈ فہد منیر ؛ بیسٹ باولر کا ایوارڈ ارسلان اور بیسٹ آل روانڈر کا ایوارڈ سعد شاکر کو دیا گیا
Comments are closed.