انگلینڈ کاورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز، جنوبی افریقہ کو 104 رنز سے ہرا دیا
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 104رنز سے ہرا دیا۔
میزبان انگلینڈ نے ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کردیا ہے۔لندن کے اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقہ کو 104رنز سے شکست دی۔
جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کو ترجیح دی۔ انگلینڈ نے پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر311رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے جیسن رائے ، جو روٹ، این مورگن اور بین سٹوکس نے نصف سنچریاں سکور کیں۔
جیسن رائے نے چون ، جو روٹ نے اکاون ، مورگن نے ستاون اور بین سٹوکس نے نواسی رنز سکور کئے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ’’نگیدی‘‘ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکی اور ٹیم انتالیس اعشاریہ پانچ اوورز میں 207رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
ڈی کوک نے اڑسٹھ اور ڈوسن نے پچاس رنز کی اننگز کھیلی۔ انگلینڈ کی طرف سے جوفرا آرچر نے تین جبکہ لیام پلنکٹ اور بین سٹوکس نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
Comments are closed.