ورلڈ کپ کا پہلا میچ جاری، عمران طاہر نے پہلے ہی اوور میں برسٹو کو آوٹ کیا
لندن(نیٹ نیوز) انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے میچ سے ورلڈ کپ کا باضابطہ آغاز ہوگیا، عمران طاہر نے ورلڈ کی دوسری ہی بال پر برسٹو کو آوٹ کیا۔
اوول گراوٴنڈ میں کھیلے جارہے ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقی کپتان فاف ڈپلوسی نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان انگلش ٹیم کے کپتان این مورگن کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
انگلش ٹیم کی جانب سے جیسن رائے اور جونی برسٹو نے اننگز کا آغاز کیا تو پہلے اوور کی دوسری ہی گیند پر عمران طاہر نے برسٹو کو آوٴٹ کردیا۔
جنوبی افریقہ نے 27اوورز میں158رنز بنائے ہیں اور اس کے تین کھلاڑی آوٹ ہوئے ہیں، وکٹ پر مورگن اور سٹوک موجود ہیں۔
Comments are closed.