حنا وڑائچ نے سیالکوٹ کا میدان مار لیا، پی ٹی آئی امیدوار کو بڑے مارجن سے شکست

45 / 100 SEO Score

فوٹو:فائل
سیالکوٹ:حلقہ پی پی 52 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ ن کی امیدوار حنا ارشد وڑائچ نے نمایاں برتری کے ساتھ کامیابی حاصل کر لی ہے۔ ان کی فتح کے بعد حلقے میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں جشن کا سماں ہے۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق، تمام 185 پولنگ سٹیشنز سے حاصل ہونے والے ووٹوں کے بعد حنا ارشد وڑائچ نے 78,419 ووٹ حاصل کیے، جب کہ ان کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار فاخر نشاط گھمن صرف 40,037 ووٹ حاصل کر سکے۔ اس طرح حنا ارشد وڑائچ نے فاخر نشاط گھمن کو 38,382 ووٹوں کی بڑی لیڈ سے شکست دی۔ یہ نشست مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ارشد وڑائچ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

کامیابی کے بعد حنا ارشد وڑائچ کے گھر پر جشن کا سماں ہے، جہاں کارکنوں نے آتش بازی کی اور بھنگڑے ڈال کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے اس موقع پر اپنی مسرت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ حنا ارشد وڑائچ نے پی ٹی وی کے نمائندے سے خصوصی گفتگو کی، جب کہ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سیالکوٹ میں حنا وڑائچ کی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے تمام کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔

Comments are closed.