ورلڈ کپ ، افتتاحی میچ آج انگلینڈ اور جنوبی افریقہ میں کھیلا جائے گا
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) کرکٹ کا عالمی کپ آج سے انگلینڈ میں شروع ہو رہاہے ، افتتاحی میچ میں میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ مد مقابل ہوں گے۔
کل 10 ٹیمیں ایونٹ میں مدمقابل ہیں جو کہ اس بار تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میچ کھیلیں گی اور پہلی چار پوزیشنیں لینے والی ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی۔
پاکستان اپنا ایونٹ کا پہلا میچ 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔
ایونٹ میں مجموعی طور پر 48 میچز کھیلے جائیں گے، فائنل اور سیمی فائنل سے قبل تمام ٹیمیں اپنے اپنے 9، 9 میچز کھیلیں گی جن میں سے 4 ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی اور 14 جولائی کو فائنل مقابلہ ہوگا۔
افغانستان کے لیے یہ دوسرا موقع ہے کہ وہ ورلڈکپ میں کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہا جب کہ دیگر ٹیموں میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، پاکستان، بھارت، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، سری لنکا اور بنگلادیش شامل ہیں۔
پاکستان اپنا دوسرا میچ 3 جون کو انگلینڈ، 7 جون کو سری لنکا، 12 جون کو آسٹریلیا، 16 جون کو بھارت، 23 جون کو جنوبی افریقا، 26 جون کو نیوزی لینڈ، 29 جون کو افغانستان اور 5 جولائی کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گا۔
Comments are closed.