بھارت نے وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش کو 95رنز سے ہرادیا
کارڈف(ویب ڈیسک) بھارت نے ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش کو 95 رنز سے ہرادیا۔
کارڈف میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، بھارت نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 359 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 264 رنز پر ا?ل ا?وٴٹ ہوگئی۔
بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ 49 رنز پر گری جب سومیا سرکار 25 رنز بنا کر بمرا کی گیند پر کارتک کو کیچ دے بیٹھے، شکیب الحسن بغیر کوئی رن بنائے بمرا کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔
لٹن داس نے 73 رنز کی اننگز کھیلی، مشفیق الرحیم نے 94 گیندوں پر 90 رنز بنائے ان کی اننگز میں 8 چوکے اور دو چھکے شامل تھے، مشفیق الرحیم کو اسپنر کلدیپ یادیو نے بولڈ کیا۔
لٹن داس اور مشیق الرحیم کے ا?وٴٹ ہونے کے بعد کوئی بنگلہ دیشی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا، محمد متھن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
محمود اللہ 9 رنز پر کلدیپ یادیو کا شکار بنے، مصدق حسین کو بھی کلدیپ یادیو نے اسٹمپڈ ا?وٴٹ کرایا،بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ بمرا اور چاہل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل بھارت نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو شیکھر دھون صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد بھارت کی دوسری وکٹ 50 رنز پر گری جب روہت شرما 19 رنز پر روبیل حسین کا شکار بنے۔
کپتان ویرات کوہلی 47 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے، وجے شنکر 2 رنز بنا کر روبیل حسین کی گیند پر مشفیق الرحیم کو کیچ دے بیٹھے۔
کے راہول نے 99 گیندوں پر 108 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ مہندر سنگھ دھونی نے برق رفتار سنچری اسکور کی انہوں نے 78 گیندوں پر 113 رنز بنائے، دھونی کی اننگز میں 8 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔
بنگلہ دیش کے روبیل حسین اور شکیب الحسن نے دو، دو وکٹیں حاصل کی، مستفیض الرحمان اور محمد سیف الدین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Comments are closed.