مودی کے وزیر نے کرنل صوفیہ قریشی کو’ ’دہشت گردوں کی بہن“ قرار دے دیا

5 / 100 SEO Score

فائل:فوٹو
نئی دہلی :بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی ایک اور نفرت انگیز بیان کی زد میں آگئی ہے۔
مدھیہ پردیش کے وزیر اور بی جے پی کے سینئر رہنما وجے شاہ نے بھارتی فوج میں خدمات انجام دینے والی مسلم کرنل صوفیہ قریشی کو "دہشتگردوں کی بہن” قرار دے دیا، جس کے بعد بھارت کی سیاست میں زبردست ہلچل مچ گئی ہے۔
یہ بیان کرنل صوفیہ کی جانب سے آپریشن سندور کی میڈیا بریفنگ کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے پاک فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارت کو پہنچنے والے نقصانات کا اعتراف کیا تھا۔
وجے شاہ نے الزام لگایا کہ: "وزیر اعظم مودی نے دہشتگردوں کی بہن کو ہی فوجی جہاز میں بھیج کر حملے کروائے، کیونکہ ہماری بہنیں بیوہ ہو گئیں۔
یہ بیان سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گیا، اور اسے بھارتی فوج کی مسلم اہلکاروں کے ساتھ متعصبانہ رویہ قرار دیا جا رہا ہے۔
کانگریس پارٹی نے وجے شاہ سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیان ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش ہے۔
کانگریس صدر ملک ارجن کھرگے نے کہا کہ: "بی جے پی رہنما کا بیان نفرت انگیز، قابلِ مذمت اور کرنل صوفیہ کی حب الوطنی پر حملہ ہے۔ انہیں فوری طور پر کابینہ سے ہٹایا جائے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق، بی جے پی حکومت فوجی ناکامی کا بوجھ مسلمانوں پر ڈالنے کی پرانی روش دہرا رہی ہے۔

Comments are closed.